راولپنڈی،یوسی8 فوجی کالونی میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے مکینوں نے یوسی چیئرمین کے دفتر کا گھیرائو کرلیا

اتوار 20 مئی 2018 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) یوسی8 فوجی کالونی میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث علاقہ کے درجنوں مکینوں نے یوسی چیئرمین راجہ مقصود کے دفتر کا گھیرائو کرلیا،پتھرائوکرکے شیشے توڑ دئیے گئے جبکہ دفتر میں موجود بیٹے اور کارکنوں کو مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھی دی گئی لیکن ایک سابق ایم پی اے کی مداخلت پر تاحال کاروائی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسی8 فوجی کالونی میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث علاقہ کے درجنوں مکینوں نے یوسی چیئرمین راجہ مقصودکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے دفتر کا گھیرائو کرلیا،احتجاجی مظاہرے میں مردوں اور نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک تھیں جنہوں نے یونین کونسل کے دفتر کی بلڈنگ پرپتھرائوکرکے شیشے توڑ دئیے گئے جبکہ دفتر میں موجود بیٹے راجہ بلال مقصود اوردیگر کارکنوں کو مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیاتاہم متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر نہ پہنچی،ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین کونسل 8 فوجی کالونی پیرودھائی کے چیئرمین راجہ مقصود نے مظاہرین کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پیرودھائی پولیس کو درخواست بھی دی تاہم کوئی کاروائی نہ ہوسکی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ کی مداخلت پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور دونوں فریقین میں صلح کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں