تحریک انصاف نے ’ ’را ،،اور’’این ڈی ایس،، کے اشاروں پر ناچنے والوں کوساتھ ملانے کا اعلان کرکے اپنی حب الوطنی کا پول کھول دیا ہے، عابد شیر علی

پوری30 روزے رکھیںگے اور پانچ سالہ پلان دیں گی100 روزہ پلان دینا نگران حکومت کا کام ہے ملک کو خسارے اور قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والے دھرنانیازی کو قذافی سٹیڈٖیم میں کلرک کی نوکری بھی نہیں ملے گی،سی پیک کے دشمنوں کے منہ سے سی پیک کی بہتری کی بات جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی سیاست کا تسلسل ہے، تحریک انصاف کے اعلان کردہ100 روزہ پلان پر تبصرہ

اتوار 20 مئی 2018 19:10

راولپنڈی+ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ’ ’را ،،اور’’این ڈی ایس،، کے اشاروں پر ناچنے والوں کوساتھ ملانے کا اعلان کرکے اپنی حب الوطنی کا پول کھول دیا ہے،پوری30 روزے رکھیںگے اور پانچ سالہ پلان دیں گی100 روزہ پلان دینا نگران حکومت کا کام ہے،ملک کو خسارے اور قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والے دھرنانیازی کو قذافی سٹیڈٖیم میں کلرک کی نوکری بھی نہیں ملے گی،سی پیک کے دشمنوں کے منہ سے سی پیک کی بہتری کی بات جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی سیاست کا تسلسل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے اعلان کردہ100 روزہ پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ جو لوگ اپنے گھر کو نہیں سنبھال سکتے،گدی نشینی کیلئے بھائی کا بھائی دشمن بن جائے ایسے لوگ پہلے انتشار پھیلاتے ہیں پھر شارٹ کٹ کے کے چکر میں اقتدار کی طرف منہ کرکے کھڑے رہتے ہیں،شاہ محمودقریشی کبھی یوسف رضا گیلانی نہیں بن سکتے،یہ لوگ پہلے فیصلہ کریں کہ ان کا وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا،شاہ محمود قریشی،عمران نیازی،اسد عمر یا پھر۔

(جاری ہے)

۔ ۔چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سارے لوٹے اکھٹے کیئے جارہے ہیں اور لوٹوں کی سنچری مکمل کرکے نااہل ترین شخص سے سنچری پلان کا اعلان کروایا گیا،انہوں نے مذید کہا کہ اسد عمر نے 2013 کا الیکشن جیتنے کے بعد کبھی اپنے حلقے کا رخ ہی نہیں کیا،بنی گالہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے والے اورشیشے کے محلوں میں رہنے والے کچے جھونپڑوں اور کچی آبادیوں کے مکینوں کے دکھ درد کیا جانیں ۔

اسدعمر خسارے اور قرضوں کی بات ضرور کریں لیکن قوم کو یہ بھی بتادیں کہ اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور وہ خود ہیں جنہوں نے دھرنے دیکر اور قومی شاہراہیں جام کرکے ملکی معیشیت کو بھاری اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اسد عمر جرات پیدا کرکے ترقی کی بات بھی کرتے کہ سب سے زیادہ ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی،موٹروے،میٹرو بس،میٹرو اورنج لائن ٹرین جیسے عظیم الشان منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے،ہسپتالوں،سکولوں ،کالجوں اور سڑکوں کے جال بچھائے گئے،نواز شریف کے دور میں ہی ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ نیازیاور100 لوٹے ملکر بھی مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکتے، پانچ سال سے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا نتظار کرنیوالے دھرنا خاں کے نصیب میں رو نا دھونا لکھا ہے لو ٹوں اور مفاد پرستوں کو ساتھ ملا کر نیازی نے پی ٹی آئی کے کا رکنوں کے ساتھ بھی مذاق کیا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں 2018کے عام انتخابات میں ملک کے غیور عوام اس جماعت کو ووٹ دینگے جس نے ملک سے اندھیرے،دہشت گردی، ختم کرکے ملک امن قائم کیا،روشیناں بحال کیں، پاکستان کوترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیاچوہدری عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام پی ٹی آئی کی قیادت کے منفی سیاست کے ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں،نئے صوبوں کا نعرہ لگاکر ووٹ لینے کیلئے عوام کو جھانسہ دینے والے پہلے کیا کرتے رہے ہیں جتنی پارٹیاں ان لوگوں نے بدلی ہیں اتنے صوبے کیوں نہیں بناسکے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن مین مسلم لیگ(ن) دوتہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو ئے دیہاتی علاقوں میں گیس بجلی،کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کی گئی ہیںپسماندہ علاقوں مین اپنی جیب سے درجنوں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے علاوہ پورے حلقہ میں سکولز کالجز کی تعمیر اپ گریڈیشن، کارپٹ روڈز،تمام دیہات میں نئی رابطہ سڑکیں بنائی گئی ہیں ہماری سیاست کا محور ملک اور عوام کی خدمت ہے ۔

جھوٹ کی سیاست کرنے والے ذلیل و رسواء ہونگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں