محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پہلے دس ماہ میں3ارب86کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا

اتوار 20 مئی 2018 15:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پہلے دس ماہ میں 3,86,34,00000(3.86Billion ) روپے ریونیو اکٹھا کر کے مجموعی ہدف کا 83فی صد حاصل کر لیا ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی سے قومی خبر ایجنسی کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایکسائز راولپنڈی ڈویژن میں پراپرٹی ٹیکس کا ایک برس کا ٹارگٹ 1,68,1200000(1.68 Billion ) روپے مقرر کیا تھا جبکہ 10ماہ کی مدت میں مجموعی ٹارگٹ کا 76فی صد حاصل کر کے 1,27,2500000 (1.27 Billion )رو پے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔

اسی طرح موٹر ٹیکس کی مد میں ایک برس کا ٹارگٹ 1,23,7500000(1.23Billion )روپے مقرر کیا گیا تھا جوکہ پہلے دس میں 78فی صد حاصل کرتے ہوئے 96,4300000(96Million )روپے کی ریکوری کی گئی ۔ اے پی پی کو حاصل دستاویزات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے ایکسائز ریکوری کی مد میں مجموعی ٹارگٹ کا 104فی صد پہلے دس ماہ میں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسائز کی مد میں ایک برس کا ٹارگٹ ۔

1,49,6100000(1.49Billion ) روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی دس ماہ میں مجموعی ہدف کا 104فی صد حاصل کرتے ہوئے 1,56,3200000(1.56Billion )روپے کی ریکور ی کی گئی ۔پروفیشنل ٹیکس کی مد میں ٹارگٹ7,12,00000(70Million )روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ ریکوری3,88,50000(30Million )روپے کر کے مجموعی ہدف کا 55فی صد حاصل کیا گیا ۔ایکسائز ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کا ٹارگٹ 73,52,000(7.3Million)مقرر کیا گیا تھا جبکہ ریکوری۔47,40,000 (4.7Million )روپے کر کے ہدف کا 64فی صد حاصل کر لیا ۔قومی خبر ایجنسی کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن کا اوور آل ٹارگٹ4,63,1900000(4.63Billion )روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ پہلے دس ماہ میں ہدف کا 83فی صد حاصل کر کے 3,86,34,00000روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں