چکلالہ کینٹ میں سخت واٹر راشننگ پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا

پانی کی شدید کمی کے پیش نظر شہریوں کو پانی کے باکفایت استعمال کی ہدایت کر دی گئی

اتوار 20 مئی 2018 15:00

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) چکلالہ کینٹ میں سخت واٹر راشننگ پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے پانی کی شدید کمی کے پیش نظر شہریوں کو پانی کے باکفایت استعمال کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سیکرٹری امان اللہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زیر زمین پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی کے ساتھ ساتھ چکلالہ کینٹ کو حالیہ دنوں میں خانپورڈیم سے بھی پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جبکہ ٹیوب ویلز میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو تی جا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پانی کے وسائل میں شدید کمی کے پیش نظر چکلالہ کینٹ کے علاقوں میں پانی کی راشننگ پر عمل در آمد جاری ہے ۔اس ضمن میں انتظامیہ کینٹ کے مکینوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاھم شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنائیں اور پانی کا ضیاع کسی صورت نہ ہونے دیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں