سی پی او نے دوران اردل روم مختلف مقدمات میں اچھی کارکردگی دکھانے پرنقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

اتوار 20 مئی 2018 01:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔گذشتہ روز دوران اردل روم مختلف مقدمات اور شعبہ جات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تھانہ رتہ امرال کے مشہور خاتون ٹیچر قتل کیس میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اُس وقت کے ایس یچ اوتھانہ رتہ امرال انسپکٹر زمان رضا کو 50ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ،ASIذکاء اللہ کو مبلغ25ہزار روپے، ASIوقار احمد کو مبلغ25ہزار روپے، عبید علی ہیڈ کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے ، عرفان مشتاق کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے ، عثمان بشیر کانسٹیبل کو 10ہزار روپے اور عتیق کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ایئر پورٹ کے مقدمہ نمبر258/18بجرم302/397ت پ میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اُس وقت کے SHOاحسن تنویر کیانیSIکو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا۔ تھانہ گنجمنڈی سے قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں ملوث فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے صلہ میں SHOتھانہ رتہ امرال ریاض احمدSIکو مبلغ50ہزار روپے ، محمد شہباز SIکو 10ہزار ورپے ، محمد الیاسSIکو10ہزار روپے، مظہر حنیف قادری ASIکو 5ہزار روپے اور محمد اخترT/ASI، تصدق حسین LHC، امتیاز حسین HC، یاسر نعمان HC، منظور ناصر کانسٹیبل ، محمد افضل کانسٹیبل، سمیر مقبول کانسٹیبل ، شعیب احمد کانسٹیبل کو مبلغ2ہزار روپے فی کس انعام دیا۔

اس موقع پر سی پی او ، راولپنڈی نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اُن کو انعام سے نوازا جائے گا۔ تقسیم انعامات کے وقت ایس ایس پی آپریشنز، راولپنڈی محمد بن اشرف بھی سی پی او ،راولپنڈی کے ہمراہ موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں