انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں منشیات کی3مختلف مقدمات میں نامزد5ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا

منگل 23 جنوری 2018 20:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے منشیات کی3مختلف مقدمات میں نامزد5ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے اے این ایف تھانہ دینہ پولیس نے شہباز خان ، غفار خان اور فضل الرحمان کو گاڑی نمبرایل او ڈبلیو 9067 سے 17کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو عمر قید اور 3لاکھ روپے فی کس کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو 2،2سال مزید قید بھگتنا ہو گی اسی تھانہ میں درج ایک اور مقدمہ میں نامزد ملزم محمد عاطف کو 7کلو چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار کر کے 22جنوری2016 مقدمہ درج کیا گیا تھا گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 7سال 6 ماہ قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو 7ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی اسی عدالت نے اے این ایف تھانہ اٹک میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم وحید احمد کو جرم ثابت ہونے پر 2سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو1سال مزید قید بھگتنا ہوگی اے این حکام نے ملزم کو 1200گرام چرس برآمد کر کے 14مارچ2017کو مقدمہ درج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں