آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا

منگل 23 جنوری 2018 20:27

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاح کی تقریب جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف آرمی ہسٹری کے قیام کا مقصد آرمی کی تاریخ ،آرکائیو کا ریکارڈ رکھنا ہے ،یہ انسٹی ٹیوٹ فوجی تاریخ کے مطالعہ کے لئے ایکسیلنس سینٹر کے طور پر کام کریگا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر بانی ٹیم کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ یہ انسٹی ٹیوٹ جغرافیائی تاریخ اور پاک فوج کے ورثہ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں