آرمی چیف نے ادارہ عسکری کی تاریخ پڑھنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح

انسٹی ٹیوٹ کا مقصد آرمی کی تاریخ کو مربوط و محفوظ بنانا ہے

منگل 23 جنوری 2018 19:24

آرمی چیف نے ادارہ عسکری کی تاریخ پڑھنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) چیف آف سٹاف جنرل قمر باجوہ نے ادارہ عسکری کی تاریخ پڑھنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا، انسٹی ٹیوٹ کا مقصد آرمی کی تاریخ کو مربوط و محفوظ بنانا ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جنرل ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کیا، ادارہ عسکری تاریخ پڑھنے کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس کا کام کریگا، آئی ایس پی آر کے مطابق اس انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مقصد آرمی کی تاریخ کو مربوط اور محفوظ بنانا ہے، آرمی چیف نے اس ادارے کو بنانے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں