اے آئی آئی بی نے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا،
تازہ ترین : 1

اے آئی آئی بی نے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا،

یہ سرحد پار ہائی وے،ریلوے لائن ،تیل پائپ لائن اور ٹیلی مواصلات کی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں سے متعلق سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا ہے،اس سے دیگر علاقوں کے ساتھ مواصلاتی رابطوں میں آسانی ہو گی،پاکستانی ماہرِ اقتصادیات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2018ء) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیا،،اے آئی آئی بی سرحد پار ہائی وے،،ریلوے لائن ،،تیل پائپ لائن اور ٹیلی مواصلات کی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں سے متعلق سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا ہے،اس سے دیگر علاقوں کے ساتھ مواصلاتی رابطوں میں بھی آسانی ہو گی۔

پاکستانی ماہرِ اقتصادیات اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شمائل داود نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دو سال میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک نے مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایشیا میں مختلف ممالک اور علاقوں میں بنیادی تنصیبات کے تعمیراتی معیار کے درمیان بڑا فرق موجود ہے۔

اس وجہ سے متعلقہ شعبے کی مارکیٹ میں ترقی کے امکانات ہیں۔سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی شرح واپسی میں بڑے خدشات ہیں۔اس لئے وہ سرمایہ لگانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ اے آئی آئی بی سرحد پار ہائی وے،،ریلوے لائن ،،تیل پائپ لائن اور ٹیلی مواصلات کی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں سے متعلق سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا ہے۔اس سے نہ صرف ایشیا میں مختلف ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنایا جاسکے گا بلکہ دیگر علاقوں کے ساتھ مواصلاتی رابطوں میں بھی آسانی ہو گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:16:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :