آرمی چیف سے ورلڈ ہاکی الیون ٹیم ہال آف فیم اور ہاکی کے ساتھ کھلاڑیوں کی ملاقات

پاک فوج قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ،ْ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 23 جنوری 2018 14:26

آرمی چیف سے ورلڈ ہاکی الیون ٹیم ہال آف فیم اور ہاکی کے ساتھ کھلاڑیوں کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ورلڈ ہاکی الیون ٹیم ہال آف فیم اور پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف نے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان لانے پر پی ایچ ایف کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایچ ایف کو ورلڈ الیون ہاکی میچز کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے دلچسپی لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں