آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کھوئی رٹہ اور رٹہ ارایان سیکٹرز کا دورہ ،ْ جوانوں کے عزم کو سراہا

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر عوام کو بھارتی شیلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے اور حفاظتی شیلٹرز قائم کرنے کی ہدایت �ے سیزفائرمعاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے ،ْ بھارتی جارحیت پر ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا ،ْ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ اور گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی

پیر 22 جنوری 2018 21:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر عوام کو بھارتی شیلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے اور حفاظتی شیلٹرز قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 2003کے سیزفائرمعاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے ،ْ بھارتی جارحیت پر ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کھوئی رٹہ اور رٹہ ارایان سیکٹرز کا دورہ کیا۔مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی بالخصوص عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں اور عوام کے عزم کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر عوام کو بھارتی شیلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے اور حفاظتی شیلٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف مقامی آبادی کے بلند عزائم کی تعریف بھی کی۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ 2003کے سیزفائرمعاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ اور گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت بھی کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں