راولپنڈی،پولیس آٹھویں جماعت کے طالبعلم بدفعلی کے مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہ کر سکی

اہلیان علاقہ کے مسلسل احتجاج اور ایس پی صدر ڈویژن کی یقین دہانیوں کے باوجود ناکامی پر اہلیان علاقہ کا مرحلہ وار احتجاج جاری

پیر 22 جنوری 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے بنک کالونی دھمیال میں اہلیان علاقہ کے مسلسل احتجاج اور ایس پی صدر ڈویژن کی یقین دہانیوں کے باوجود صدر بیرونی پولیس آٹھویں جماعت کے طالبعلم 14سالہ حافظ قرآن سے بدفعلی کے مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہ کر سکی ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف سینکڑوںاہلیان حیال و دھمیال نے پیر کے روز بھی مرحلہ وار احتجاج جاری رکھا پیر کے روز دن کے وقت ہونے والے مظاہرے میںبیشتر مظاہرین نے اپنے چہرے نقابوں سے ڈھانپنے کے ساتھ ہاتھوں میں ہاکیاں، ڈنڈے اور لوہے کے راڈاٹھا رکھے تھے جو پولیس کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے تاہم لٹھ بردار مظاہرین نے پولیس اور انتظامی افسران کو شدید خوفزدہ کر دیا جس پر ایس پی صدر افتخار الحق نے ایک بار پھر منت سماجت کر کے مظاہرین سے شام 6بجے تک مہلت مانگی لیکن ملزم گرفتار نہ ہونے پر بنک کالونی اور دھمیال کے علاوہ ملحقہ علاقون کے سینکڑوں افراد ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے نکل آئے اور تھانہ صدر بیرونی کی طرف مارچ کرتے ہوئے جھنڈا چیچی میں سڑک پر دھرنا دیا جبکہ پولیس حکام ملزم کی گرفتاری کے لئے بار بار مہلت طلب کرتے رہے اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار شکیل نے بتایا کہ دن کے مظاہرے میں شامل افراد سے متعلق پولیس یہ افواہ پھیلا رہی تھی کہ مطاہرین میں سے بیشتر کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہیتاہم سردار شکیل نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اس معاملے کو بھر پور کوریج دے رہا ہے اور کسی بھی تصویر یا ویڈیو میں واضح ہے کہ مظاہرے میں تمام مقامی افراد اور اہلیان علاقہ شامل ہیں البتہ یہاں جھنڈا چیچی میں ہونے والے مظاہرے میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں انہوں نے کہا تمام اہلیان علاقہ اس بات پر متفق ہیں کہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا اور ملزم کی عدم گرفتاری پر آر پی او آفس ، سی پی او آفس اور تھانہ صدر بیرونی کا گھیرائو کیا جائے گا یا درہے کہ 19جنوری کو 2افراد گن پوائنٹ پر 14سالہ حافظ حامد کو ہندا 125موٹر سائیکل پر زبردستی موہڑا فقیراں میں لے گئے تھے جہاں پر بچے سے جنسی زیادتی کے دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی تھیں اور بچے کو دھمکی دی تھی کہ کسی کو بتانے کی صورت میں نہ صرف اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے بلکہ اسے قتل کر دیں گے متاثرہ بچے کے والد امام مسجد سعید الرحمان کی درخواست پرتھانہ صدر بیرونی پولیس نے راجہ عادل اور چوہدری ارباب کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 377اور367Aکے تحت مقدمہ نمبر38درج کیا تھا 19جنوری کو ہونے والے شرمناک واقعہ کے بعد اہلیان علاقہ کے احتجاج پر پولیس نی20جنوری کو مقدمہ تودرج کیا تھا لیکن ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہونے والے احتجاج کے بعد پولیس نے راجہ عادل نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری عمل میں آنے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کا احتجاج پیر کی رات گئے تک جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں