پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ

پیر 22 جنوری 2018 21:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا۔ مقامی کمانڈر نے آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں بالخصوص سول آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کے دوران غیر مہذب طریقہ سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے اور جوانوں کے بلند جذبہ کو سراہا۔

آرمی چیف نے ہدایت دی کہ لائن آف کنٹرول کے قریب شہری آبادی کیلئے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے بالخصوص حفاظتی شیلٹرز اور کمیونٹی شیل بنائے جائیں۔ قبل ازیں آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر حالیہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں