آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول ، ورکنگ بائونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ، بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی

3ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کئے جائیں، آرمی چیف کی ہدایت

پیر 22 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا گیا ۔آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ لائن آف کنٹرول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہسپتال) سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں