غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فروخت اور ناقص صفائی کے حامل فوڈ آئوٹ لیٹس کے خلاف گھیرا تنگ

پیر 22 جنوری 2018 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فروخت اور ناقص صفائی کے حامل فوڈ آئوٹ لیٹس کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔ترجمان راولپنڈی کینٹ قیصر محمود و انچارج فوڈ برانچ وارث بھٹی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے علاقے صدر میں غیر معیاری صفائی ، بغیر لائسنس اور بغیر میڈیکل کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 180,000/-جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ناقص صفائی پر کینٹ کے علاقے صدر مولوی محمد حسین سٹریٹ میں نیو پاکیزہ ہوٹل50,000/- ،لجپال ہوٹل کو50,000/-روپے جرمانہ کیا ریلوے روڈ صدر گلستان ہوٹل کو 30,000/- اور امین ہوٹل کو50,000/- جرمانے کیے ، علاوہ ازیں فوڈ برانچ کے عملے نے 18عدد کھانے پینے کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو لیباٹری ٹیسٹ کیلئے لاہو ر پبلک اینا لسٹ لیبارٹری بھیجوادیے گئے ۔انہوں نے واضح کیاکہ ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کے خلاف کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی اور عوام کو معیاری اور صحت بخش اشیائے خور ونوش کی یقینی بنائی جائے گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں