سعد رفیق کل کوہاٹ میںراولپنڈی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے

پیر 22 جنوری 2018 20:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 24جنوری کو کوہاٹ میںراولپنڈی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے راولپنڈی ڈویژن رضا علی حبیب نے پیر کے روز ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کودوبارہ چلانے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیںاور اس حوالے سے حتمی تاریخ بھی دے دی ہے راولپنڈی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کو دوبارہ چلانے کے لئے ریلوے لائن کی مرمت و بحالی کے ساتھ راولپنڈی اور پشاور ڈویژنوں میں4 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے رضا علی حبیب کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 24جنوری کو کوہاٹ اسٹیشن پر راولپنڈی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے اگلے روز 25جنوری سے راولپنڈی کوہاٹ ایکسپریس ٹرین اپنے باقاعدہ سفر کا آ غا زکرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں