راولپنڈی ،اے ایس ایف کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی ،بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر متعلقہ مشکوک شخص ممنوعہ انٹرنیشنل بریفنگ ایریا تک پہنچ گیا

بغیر سفری ٹکٹ بے نظیر ایئر پورٹ بین الاقوانی روانگی لاؤنج داخل ہونے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 20:11

راولپنڈی ،اے ایس ایف کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی ،بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر متعلقہ مشکوک شخص ممنوعہ انٹرنیشنل بریفنگ ایریا تک پہنچ گیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر اے ایس ایف کی غیر ذمہ داریکے باعث غیر متعلقہ مشکوک شخص ممنوعہ انٹرنیشنل بریفنگ ایریا تک پہنچ گیابغیر سفری ٹکٹ بے نظیر ایئر پورٹ بین الاقوانی روانگی لاؤنج داخل ہونے والا شخص کو گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیاابتدائی تفتیش کے مطابق راولپنڈی ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملزم راجہ خالد محمود نے ترکش ایئرلائن ٹی کے 711 کی بغیر ویزہ بکنگ کروائی تھی اور ملزم کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن سے بیرونی ملک جانے والی اپنی اہلیہ کو پروٹوکول دینے لاؤنج کے اندر آیا تھاتاہم ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ممنوعہ علاقہ میں داخل ہونے پر مقدمہ درج کرایا جائیگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں