راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی فوڈ برانچ کاصدر میں غیر معیاری صفائی ، بغیر لائسنس اور بغیر میڈیکل کے خلاف کاروائی،مجموعی طور پر 1لاکھ 80ہزارجرمانہ

پیر 22 جنوری 2018 20:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی فوڈ برانچ نے صدر میں غیر معیاری صفائی ، بغیر لائسنس اور بغیر میڈیکل کے خلاف کاروائی کے دوران مجموعی طور پر 1لاکھ 80ہزارجرمانہ کیا ہے اطلاعات کے مطابق فوڈ برانچ نے ناقص صفائی پر کینٹ کے علاقے صدر مولوی محمد حسین سٹریٹ میں نیو پاکیزہ ہوٹل کو50ہزار ،لجپال ہوٹل کو50ہزارروپے جرمانہ کیا ریلوے روڈ صدر گلستان ہوٹل کو 30ہزار اور امین ہوٹل کو50ہزار جرمانے کیے ، علاوہ ازیں فوڈ برانچ کے عملے نے کھانے پینے کے 18 نمونے لیباٹری ٹیسٹ بھیجوادیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں