بھارتی جارحیت یاکسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دیاجائیگا،آرمی چیف

جنرل قمرجاوید باجوہ کاایل او سی اورورکنگ باؤنڈری کا دورہ،جوانوں کےبلند حوصلےکی تعریف،سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت،آرمی چیف کی شہری آبادی کیلئےحفاظتی شیلٹربنانےکی ہدایت،سیزفائرمعاہدہ کی پابندی کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 19:29

بھارتی جارحیت یاکسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دیاجائیگا،آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا،آرمی چیف کو بھارتی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نےبھارتی بلااشتعال فائرنگ کابھرپوراورموثرجواب دینےپرجوانوں کے جذبے کوسراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ کانشانہ بننےوالے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اورشہریوں کےبلند حوصلے کی تعریف کی۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے دورہ کے موقع پرایل او سی پرحفاظتی اقدامات مزید بہتربنانےاورشہری آبادی کیلئے حفاظتی شیلٹرکی تعمیرکی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت یا کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ 2003کےسیزفائرمعاہدےکی پابندی کےہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں