شہر میں بغیر نقشے تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز وبلاتفریق کارروائی کریں گے ۔سردار نسیم

پیر 22 جنوری 2018 18:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) میئر راولپنڈی سردارنسیم نے کہاہے کہ راولپنڈی شہر میں بغیر نقشے تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز وبلاتفریق کارروائی کریں گے ،کیونکہ اس مد میں نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہاہے بلکہ غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی،شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کی نشاہدہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے ، تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کاخاتمہ ہماری اولین ترجحات ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق لیبر کونسلر حاجی علیم چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

س موقع پر چیئرمین کونسل 46راجہ مشتاق، اور یونین کونسل چیئرمین ملک سلطان بھی موجودتھے۔سابق لیبر کونسلر حاجی علیم چوہدری نے شہر کے لئے میئر راولپنڈی سردارنسیم کی خدمات کوسراہا اور انہیںشہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا جس پرانہوںنے کہاکہ راولپنڈی شہر میں بغیر نقشے تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز وبلاتفریق کارروائی کریں گے ، ایسے لوگ قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں،غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے اس سلسلے میں شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کی نشاہدہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں