عمران خان وزیر اعظم بننے کے لئے سیاسی سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔ملک پرویز حیدر

پیر 22 جنوری 2018 17:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی وسماجی رہنما ملک پرویز حیدر نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے لئے سیاسی سہارے ڈھونڈ رہے ہیں ن لیگ کا منشور ملک کی ترقی کا منشور ہے اور مخالفین دھڑے بناتے رہیں گے ن لیگ عوام کی خدمت کے عمل کو جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کی ناکامی نے نواز شریف کو مزید مظبوط کر دیا ہے دھر نے دینے والے ملک کی ترقی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے 2018 ء کے انتخابات میں عوام سازشیوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے ملک بھر میں نواز شریف کے کامیاب جلسوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی اور شہباز شریف ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں