سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپرکے زیر اہتمام انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس کا انعقاد

سرجری کے حوالے سے جدید تحقیقی مقالے پیش کئے گئے ریسرچ اورمائیکروٹیکنالوجی سے مشکل بیماریوںکا آسان علاج ممکن ہو گیا ہے، ڈاکٹر مختار احمد

اتوار 21 جنوری 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپرکے زیر اہتمام انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکر مختار احمد نے کہا کہ میڈیکل سائنسز میں ریسرچ اورجدیدطریقہ علاج سے آگاہی طبی شعبے کی ترویج و ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے اور اس سے مشکل و پیچیدہ بیماریوں کے آسان علاج میں مدد مل رہی ہے اور مائیکروسکوپک سرجری نے جراحی کوسہل بنا دیا ہے ۔

دورروزہ انٹرنیشنل کانفرنس میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑ ی تعداد میں عالمی شہرت یافتہ سرجنز شریک ہیں سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپٹر کے صدر معروف سرجن ڈاکٹر نعیم ضیاء نے اس موقع پر بتایا سرجری کے شعبے میں جدید معلومات کو عام کرنے اور نوجوان سرجنز کو مواقع فراہم کرنے کے لئے متعدد سائنٹفک پروگرام منعقد کئے گئے ہیںاور محفوظ سرجری کے طریقوں کی آگاہی اور کامیاب تجربات سے شرکاء کو مستفید کرنے کے لئے کانفرنس کے دوران متعدد سائنٹفک سیشن جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپٹر کے نائب صدر پروفیسر محمد حنیف نے کہاکہ لپروسکوپک سرجری کی مدد سے علاج کی سہولیات کو دور دراز کے علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے زیادہ سے زیادہ تربیتی سیمینارز منعقد کرکے نوجوان سرجنز کی مہارت میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مشکل سے مشکل پروسیجر باآسانی کر سکیں۔ جنرل سیکریٹری سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپٹرڈاکٹر نعیم تاج نے اس موقع پر سوسائٹی کی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سرجری کے تمام شعبوں میں جدید رجحانات کو متعارف کرایا گیا ہے۔ کانفرنس میں سرجنز نے مقالے پیش کرتے ہوئے علاج اور سرجری کے نئے طریقوںکے بارے میں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں