نوازشریف کے ہری پور میں ہونیوالے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، ..
تازہ ترین : 1

نوازشریف کے ہری پور میں ہونیوالے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، چوہدری مامون انور

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ این ای54ے رہنما چوہدری مامون انورنے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف کے ہری پور میں ہونیوالے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں،،نوازشریف کی مقبولیت میں کمی کے خواب دیکھنے والے انکی روزبروز بڑھتی ہوئی مقبولیت سے شدید پریشان ہوکر بوکھلائے دکھائی دے رہے ہیں لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کینیڈین مولوی کی چھتری تلے عوام کو گھروں سے نکال کرجلسہ گاہ لانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک وفد سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری مامون انورنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ان کو عوام سے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،عوامی تحریک،عوامی مسلم لیگ سمیت تمام اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے قائدین لاہور میں ناکام جلسہ کے بعد اب عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں ن لیگ کی حکومت کو گرانے کی باتیں کرنیوالے اپنے استعفے دینے پر مجبورہوگئے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/01/2018 - 21:30:24

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :