راولپنڈی ،ْطالبعلم سے بدفعلی کا ملزم عوامی احتجاج کے بعد گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) راولپنڈی میں چودہ سالہ طالبعلم کو اغوا کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا لواحقین اور اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور دھمیال چکری روڈ کو بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

والد کے مطابق ملزم ارباب اور عادل نے اسلحہ کے زور پر اس کے بیٹے حماد کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان کو فرار کروا دیا۔ مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کے علاوہ دکانیں بھی بند کرا دیں ،ْپولیس کی جانب سے ملزمان کی تین گھنٹے میں گرفتاری کی یقین دہانی پر شہریوں نے احتجاج وقتی طور پر ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں