راولپنڈی،میونسپل کارپوریشن کا بغیر نقشہ تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں زیر تعمیر عمارتوں کا کام رکوا کرشٹرنگ گرا دی

اتوار 21 جنوری 2018 20:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا بغیر نقشہ تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں زیر تعمیر عمارتوں کا کام رکوا کرشٹرنگ گرا دی گئی جبکہ میونسپل افسر(پلاننگ) کی کاؤشوں سے پلاننگ برانچ نی6 ماہ کے دوران پہلی بار کمرشلائیزیشن فیس کی مد میں 6 کروڑ روپے سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا جو کہ مونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف ہے میئر راولپنڈی سردار نسیم،چیف افسر میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر راولپنڈی شہر مین غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیرات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے جبکہ رہائشی مکانوں کا کمرشل استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی جاری ہے آپریشن کی نگرانی سپریٹنڈنٹ پلاننگ نے کی جن کے ہمراہ عملہ پلاننگ پرانچ نے غیر قانونی طور پر نصب کنوپی واقع سکس روڈسیٹلائیٹ ٹاؤن، کمرشل تعمیرات ہزارہ کالونی سمیت سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں کاروائیاں کیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں