راولپنڈی،فلاحی تنظیم ریسکیو ریلیف اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن کا پمز ہسپتال میں فائرفائٹنگ کریش کورس کا انعقاد

کورس میں اسپتال کے ڈاکٹرز،نرسنگ و پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی،پمز اہسپتال کے آڈیٹوریم میں ہونے والے فائرفائٹنگ کورس میں پچاس سے زائد میل و فی میل سٹاف نے حصہ لیا

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) فلاحی تنظیم ریسکیو ریلیف اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن ( RREF)کے زیر اہتمام پمز ہسپتال میں فائرفائٹنگ کریش کورس کا انعقاد کیا گیا ،کورس میں اسپتال کے ڈاکٹرز،نرسنگ و پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی،پمز اہسپتال کے آڈیٹوریم میں ہونے والے فائرفائٹنگ کورس میں پچاس سے زائد میل و فی میل سٹاف نے حصہ لیا،اس موقع پر RREF اسلام آباد کے انچارج عبداللہ خان نے شرکاء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ملٹی میڈیا بریفنگ دی ،اور بعدازاں سٹاف کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے عملی مشق بھی کروائی گی،کورس کے اہتمام پر عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ گھروں اور عمارتوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ کا لگنا معمول ہے ، سرکاری اداروں کو اطلاع کرنے اور ان کے پہچنے تک بہت سارا نقصان ہو چکا ہوتا ہے ،اس نقصان سے بچنے کے لئے ابتدائی اقدامات سے نمٹنے کی تربیت گھر کے ہر فرد اور ادارے کے ہر ملازم کے لئے ضروری ہے،کورس کے انعقاد پر YDA اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر بلال اعوان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد کی جانب سے فلاحی تنظیم ریسکیو ریلیف اینڈ ایجوکیشن فائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی خدمات کو سراہا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں