راولپنڈی،ڈھوک کلہور،سکندرٹائون میں گلیوں کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے شروع کرادیے ..
تازہ ترین : 1

راولپنڈی،ڈھوک کلہور،سکندرٹائون میں گلیوں کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے شروع کرادیے ہیں،ملک اظہرنعیم

عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی مشکلات میں کمی کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے،ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ڈھوک کلہور،سکندرٹائون میں گلیوں کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے شروع کرادیے ہیں،عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی مشکلات میں کمی کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سکندرٹائون میں گلیوں کی تعمیر کے کام ک ا معائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل جو میرے نوٹس میں لائے جاتے ہیں انہیں عوام کی دہلیز پر جتنی جلدی ممکن ہوسکے حل کرئوں،پوری وارڈ10میں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ شروع کیا ہوا ہے جیسے جیسے فنڈز مل رہے ہیں عوام کے مسائل کا خاتمہ کررہے ہیں اس سلسلے میں ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایاز،کنٹونمنٹ بورڈ حکام بھرپورتعاون کررہے ہیں،ہم ان کے مشکور ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے اب تک وارڈمیں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/01/2018 - 20:22:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :