کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کا رروائی ہو گی ،اے سی کینٹ

اتوار 21 جنوری 2018 20:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو 15لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے ۔کینٹ کے علاقہ جات میں ناجائز منافع خوری ،تاریخ تیاری واختتام کے عدم اندراج اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سال 2017میں اسسٹنٹ کمشنر عنبرگیلانی نے مجموعی طور پر15,60000روپے کے جرمانے کیے ۔

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پردکانداروں کو جنوری 2017میں 46,000،فروری میں 29,000،مارچ میں 1,98,500،اپریل میں 93,000،مئی میں 1,29000،جون میں 2,61700،جولائی میں 2,76000روپے ،اگست میں 1,05000روپے ،ستمبر میں 2,95000روپے ،اکتوبر میں 2,14000روپے ،نومبر میں 1,56000روپے جبکہ دسمبر میں 1,15500روپے جرمانہ کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عنبر گیلانی نے کہاکہ گذشتہ برس کے دوران کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ناجائز منافع خوری ،تاریخ تیاری واختتام کے عدم اندراج ،بل کی عدم فراہمی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں