کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کی وارڈنمبر 8کے عوام پینے کے پانی کو ترس گئے

حلقہ ایم این اے ،ایم پی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے کی جانیوالی شکایات پر بھی مسئلہ حل نہیں کیا جارہا

پیر 13 نومبر 2017 20:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کی وارڈنمبر 8کے عوام پینے کے پانی کو ترس گئے ،ہفتے میں ایک بار پانی فراہم کیا جاتا ہے اور وہ بھی صرف آدھ گھنٹے کیلئے ،حلقہ ایم این اے ،ایم پی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے کی جانیوالی شکایات پر بھی مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ،ٹینکر مافیا منہ مانگے دام وصول کرکے رہائشیوں کو لوٹ رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں علاقہپانی کی شدید قلت کی وجہ سے کربلا کا منظر پیش کررہا ہے ان خیالات کااظہار اہلیان پیپلز کالونی،علامہ اقبال کالونی وارڈ8راجہ آفتاب ،سردارامجد،سہراب خان،رحمت شاہ،عبدالوحید،افتخارعلی شاہ ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ علاقے بھر میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مائوں بہنوں،بچوں ،بڑوں کو دوردرازعلاقوں سے پانی بھر کے لانا پڑتا ہے یا پھر مہنگے داموں ٹینکر خرید کر گزارہ کرنا پڑرہا ہے تنگ گلیوں کی وجہ سے بورنگ بھی لوگ نہیں کراسکتے کیونکہ بورنگ والی مشین ان گلیوں میں داخل نہیں ہوسکتی حلقہ ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے جب پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے کہتے ہیں تو انکا آگے جواب ہوتا ہے کہ دعا کریں عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اگردعاہی کرنی ہے تو یہ کیوں نہ کریں کہ ہمارے گھروں سے پانی نکلے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے ہفتے میں ایک دن پانی دیا جاتا ہے وہ بھی آدھ گھنٹے سے زیادہ نہیں آتا جبکہ بل پورے مہینے کے وصول کیے جاتے ہیں جو کہ ظلم ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے پانی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے تنگ آکر گھروں سے پانی کے کنکشن ہی کٹوادیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں