باجوڑ ایجنسی، سرحد پار افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کاحملہ، پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی

جوابی کارروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک

پیر 13 نومبر 2017 17:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش، پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا ا ،حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی ریحام شہید ہوگئے جب کہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب دہشت گردوں کے حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی زخمی دہشت گرد افغانستان بھی فرار ہوگئے۔آئی ایس آر کے مطابق افغان علاقے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور یہ دہشت گر د پاکستانی علاقوں میں حملے کررہے ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں