پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے سرحد پار حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ،

چار فوجی زخمی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا حملے کا موثر جواب ، 8 سے 10 دہشتگردہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

پیر 13 نومبر 2017 17:09

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے سرحد پار حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے سرحد پار حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید جبکہ چار فوجی زخمی ہو گئے ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے 8 سے 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ ایجنسی کے علاقہ میں دہشتگردوں نے افغانستان کی جانب سے حملے کی کوشش کی جس کا موثر جواب دیا گیا ۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فرار ہونیوالے 8 سے 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے بہادر سپوت کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید اور چار فوجی زخمی ہو گئے ۔ سرحد پر افغان سائیڈ پر کسی رٹ کی غیر موجودگی کے باعث کئی دوسرے علاقوں کی طرح دہشتگردوں کو اس علاقہ سے بھی ایسے حملوں میں مدد ملتی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں