ٹیکسلا سے ملنے والے 3ہزار سالہ طلائی نوادرات آپس میں بانٹ لینے والے4 مزدور گرفتار،2فرار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 13 نومبر 2017 14:28

ٹیکسلا سے ملنے والے 3ہزار سالہ طلائی نوادرات آپس میں بانٹ لینے والے4 مزدور گرفتار،2فرار
ٹیکسلا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء ):ٹیکسلا کے کھنڈرات سے مزدوروں کو صفائی کے دوران 3ہزار سالہ پرانے طلائی نوادرات ملے جو انہوں نے آپس میں بانٹ لیے ،پولیس کو اطلاع ملنے پر مزدوروں کو دھر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کو گندھارا تہذیب کا مرکز مانا جاتا ہے جہاں 3ہزار سالہ قدیم شہروں کے کھنڈرات بھی پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل ایسے ہی کھنڈرات میں صفائی کرتے ہوئے مزدوروں کو 3ہزار سال پرانے طلائی نوادرات ملے جو مزدوروں نے آپس میں طے پانے والی ڈیل کے تحت متعلقہ ادارے کو جمع کروانے کی بجائے آپس میں بانٹ لیے۔

لیکن جلد ہی مزدوروں میں اس معاملے پر پھوٹ پڑ گئی ۔پولیس کو اطلاع ملی تو وہ حرکت میں آگئی اور قیمتی نوادرات آپس میں بانٹ دینے والے 6مزدوروں میں سے 4کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے قیمتی طلائی نوادرات برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں