سفید موتیے کا فری آئی کیمپ 14نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا

اتوار 12 نومبر 2017 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء)سفید موتیے کا فری آئی کیمپ 14نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا اس موقع پر ماہر امراض چشم کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی ،فری لیبارٹری ٹیسٹ و فری لینس فراہم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سفید موتیے کے فری آئی کیمپ کا انعقاد مزمل بلقیس فری ڈسپنسری کے زیر اہتمام کیاجائیگا ،ْچیف آرگنائزر حافظ علی زمان نے بتایاکہ آئی کیمپ اقبال مارکیٹ قائد اعظم کالونی لین نمبر 03راولپنڈی میں منعقد کیاجائے گا ۔چیف آرگنائزر نے بتایا کہ خصوصی کیمپ کے موقع پر نادار ،غریب و مستحق مریضوں کا سفید موتیے کا مفت آپریشن کیاجائے گا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں