گندم کی کاشت 15 نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

منظورشدہ اقسام این اے آر سی 2009، بارس2009 ، دھرابی2011،پاکستان 2013، احسان 2016 اور چکوال 50کی کاشت کریں، محکمہ زراعت

اتوار 12 نومبر 2017 15:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں اور گندم کی منظورشدہ اقسام این اے آر سی 2009، بارس2009 ، دھرابی2011،پاکستان 2013، احسان 2016 اور چکوال 50کی کاشت 15نومبرتک مکمل کریں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ کھیت میں اگر گوبر کی گلی سٹری کھاد ابھی تک نہ ڈالی گئی ہو تو فوراً ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملائیں اوربیج و کھاد کا مناسب انتظام کریں۔

(جاری ہے)

گندم کی بوائی کے لئے بیج کومحکمہ زراعت کے مہیا کردہ سیڈ گریڈر کے ذریعہ مفت صاف کروائیں۔کاشت کیلئے 50 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے اور گندم کی کاشت کے لئے ڈرل کا استعمال کریں۔ ڈرل استعمال کرنے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈرل کی کوئی پور بند نہ ہو۔ گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ بارانی اضلاع کے کاشتکار کم بارش والے علاقہ جات میں ایک بوری ڈی اے پی، تین چوتھائی بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں