ڈ سٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی را ولپنڈی کا مقصد بیر ون ملک مقیم پا کستا نیو ں کو انصا ف کی فو ری فر اہمی او ر عد الت کے چکر وں سے بچا نا ہے ، اس سلسلے میں نہا ت فعال اندا زمیں کا م کر تے ہو ئے ضلعی سطح پر اوور سیز کمیٹی کا اجلاس مہینے میں دو با ر منعقد کیا جا تا ہے

چیئرمین ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی افتخار احمد وارثی کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) چیئرمین ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ ڈ سٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی را ولپنڈی کا مقصد بیر ون ملک مقیم پا کستا نیو ں کو انصا ف کی فو ری فر اہمی او ر عد الت کے چکر وں سے بچا نا ہے تا کہ انہیں ر یلیف فرا ہم کیا جا سکے ، اس سلسلے میں نہا ت فعال اندا زمیں کا م کر تے ہو ئے ضلعی سطح پر اوور سیز کمیٹی کا اجلاس مہینے میں دو با ر منعقد کیا جا تا ہے تا کہ ز یر التو اء شکا یا ت کو تیزی سے نمٹا کرانکے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے عملی اقدا مات کے ذ ر یعے جس قد ر جلدی ہو سکے قا نو نی پیچیدگیوں کو حل کر کے انصا ف کی فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

ہفتے کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات سنتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کولیکٹر عارف رحیم،ڈی ایس پی سو ل لا ئنز کا ظم، چوہدری ثاقب اور ملک سعید سمیت د یگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے افتخار احمد وارثی نے مز ید کہا کہ سمندر پا ر پاکستا نی و طن عز یز کو قیمتی زر مبا دلہ کما کر بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے میں ان کے حقو ق کی حفا طت کی اخلا قی و قانونی ذ مہ دا ری ہم پر عا ئدہو تی ہے اوروزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کامقصد بھی یہی ہے کہ جو پاکستانی دیار غیر میں دن رات محنت کر کے ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں پاکستان میں انکے مفادات کا تحفظ کیا جائے اس مو قع پر آ ج مجمو عی طو رپرمحکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاو،ْسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ20درخو ستوں کی سما عت کی گئی اور بیشتر در خو استوں کے لئے موقع پر احکا مات صا در کئے گئے۔

چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق تما م متعلقہ افسران ز یر سما عت مقد موں کو ترجیحی بنیادوں پر مقر رہ مد ت میں نمٹا ئے نیزان معا ملا ت پرلاپرواہی اورتساہل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں