نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے ہرا دیا، سمیع اسلم کی 91 رنز کی دلکش اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محمد عامر اور غلام مدثر کی 2، 2 وکٹیں، سمیع اسلم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:32

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے ہرا دیا، سمیع اسلم کی 91 رنز کی دلکش اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محمد عامر اور غلام مدثر کی 2، 2 وکٹیں، سمیع اسلم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، لاہور وائٹس کی ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی، حسین طلعت نے آخری اوور میں 11 رنز کا دفاع کر کے لاہور وائٹس کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، سمیع اسلم نے 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم ان کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، سمیع اسلم کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، امام الحق 44، کپتان محمد حفیظ 35، بابر اعظم 33، احمد شہزاد 18، سعد نسیم ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، حسین طلعت 13 اور خالد عثمان 15 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، آصف علی، احسان عادل، عامر یامین اور بلال آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 168 رنز تک محدود رہی، سمیع اسلم کی 91 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، رضا علی ڈار 40، کامران اکمل صفر، کپتان سلمان بٹ 4، عمر اکمل ایک اور بلال آصف 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عامر یامین نے 14 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، محمد عامر اور غلام مدثر نے دو، دو اور حسین طلعت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں