راولپنڈی میں فائرنگ سے نجی کمپنی کے 2ملازمین قتل تیسرا زخمی

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کے 2 ملازمین قتل اورتیسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ کر دی، جس سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس بر وقت موقع پر نہ پہنچ سکی، ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں