پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا اجلاس،دونوں اطراف سے سمگلنگ اور سرحدی کراسنگ کی موثر نگرانی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال،چھوٹے مسائل جونیئر سطح پر باہمی طور پر حل کرنے کیلئے مقامی کمانڈروں کی حوصلہ افزائی پر اتفاق

ہفتہ 11 نومبر 2017 00:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پاکستان اور بھارت دونوں اطراف سے سمگلنگ اور سرحدی کراسنگ کی موثر نگرانی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں فورسز نے پوسٹ پر سرحدی انتظام، کمپنی اور بٹالین سطح سے متعلق چھوٹے مسائل جونیئر سطح پر باہمی طور پر حل کرنے کیلئے مقامی کمانڈروں کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ یہ اجلاس ہر سال دونوں ممالک پاکستان اور بھارت میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ پاکستان رینجرز اور بھارتی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے درمیان تین روزہ 44واں اجلاس جمعہ کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ سے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کئی مرتبہ اس سے خواتین اور بچے بھی متاثر ہوتے ہیں، اس آزمائش سے بچنے کیلئے سرحد کی محافظ دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کو 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کو من و عن بحال کرنا چاہیے۔ طویل اور پیچیدہ وطن واپسی کے عمل کے باعث بھارتی جیلوں میں قید نادانستہ طور پر سرحد پار کرنے والوں اور ماہی گیروں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے فریقین قانونی قواعد و ضوابط کو تیزی سے نمٹانے کیلئے نئے آئیڈیاز تلاش کئے تاکہ متاثرین اپنے پیاروں سے دوبارہ مل سکیں، ورکنگ بائونڈری اور بین الاقوامی کردار کے قریب دفاعی تعمیرات کے مسئلہ پر روزمرہ کی باہمی تشویش کے پرامن اور فوری حل کیلئے بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس اجلاس کے نتائج بالعموم دونوں ممالک اور بالخصوص سرحد کی حفاظت کرنے والی فورسز کے مفاد میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں