ْچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو اٹک میں آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجز لگائے گئے

جنرل زبیر محمود حیات کا آرٹلری سینٹر کی فلاح و بہبودکے عزم کا اعادہ ،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

جمعہ 10 نومبر 2017 22:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو اٹک میں آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجز لگائے گئے،جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری سینٹر کی فلاح و بہبودکے عزم کا اعادہ کیااور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اٹک میں آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجز لگانے کی تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجز لگائے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل بلال حسین کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے گئے۔

اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری سینٹر کی فلاح و بہبودکے عزم کا اعادہ کیااور یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں