حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی میں چہلم کے جلوس کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 10 نومبر 2017 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی میں چہلم کے جلوس کے دوران امن و امان اور سکیورٹی انتظامات پر نظر رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی سنجیدہ خانم فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دن بھر متحرک رہی۔

(جاری ہے)

جمعتہ المبارک کو امام علی مقام کے چہلم کے موقع پر شہری دفاع کے اہلکار ماتمی جلوس کے ہمراہ رہے ۔اس موقع پر مس سنجیدہ خانم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی ہدایات پر شہری دفاع کے رضاکار جلوس کے ہمراہ رہیں اور امام بارگاہوں کے گردونواح کی بھی مانیٹرنگ جارہی تاکہ ملک دشمن عناصر کو کسی قسم کی مذموم کاروائی کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں