سکستھ روڈ پر بے ہنگم پارکنگ ٹریفک روانی میں رکاوٹ کا باعث بن گئی
تازہ ترین : 1

سکستھ روڈ پر بے ہنگم پارکنگ ٹریفک روانی میں رکاوٹ کا باعث بن گئی

راولپنڈی 10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2017ء) سکستھ روڈ پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گئی ۔شہریوں اور تاجروں نے بتایاکہ معمول کے ایام میں سکستھ روڈ پر سروس روڈ سمیت مختلف تجارتی مراکزکے گرد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے تاھم سٹی ٹریفک پولیس اس حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ۔

شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیاکہ مری روڈ پر ڈبل پارکنگ کی پابندی کے ساتھ ساتھ سکستھ روڈ پر بھی ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے ۔شہریوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کے بے ہنگم نظام اور ٹریفک جام کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں لہذا انتظامیہ کو اس بارے میں فوری ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2017 - 17:59:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :