انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی

شہاب الدین اورملزم افتخار بابر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،ْ عدالت کا اظہار برہمی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور استغاثہ کی طرف سے پانچ گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر شہاب الدین اورملزم افتخار بابر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ وکیل استغاثہ نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ جسٹس ارم نیازی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی پیشی کو یقینی بنائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں