موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کیخلاف مہم جاری رہیگی ،ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈاکٹر عامر شیخ

جمعرات 9 نومبر 2017 21:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے خلاف مہم جاری رہے گی جبکہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہ بات انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے دفتر میں انسدادڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈینگی کے حوالے سے ہفتہ وار میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شیخ نے ڈینگی کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ڈینگی کے خلاف ایسی طرح کا م جاری رہا تو بہت جلد ڈینگی پر قابو پالیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور سرویلنس کے دوران ان تمام عوامل پر کڑی نظررکھی جائے جو ڈینگی پھیلنے کا موجب بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں