پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،ریحان فوڈز نمکو پروڈکشن یونٹ ، کاروان مصالحہ جات سیل

نرالا املی فیکٹری ،فتح تکہ شاپ ، الشیخ بیکرز سیل،گٹکا کے خلاف مہم میں 4300پیکٹ تلف

جمعرات 28 ستمبر 2017 21:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میںپنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سوامی نگر روڈ پر ایم ایس فوڈ کنفکشنری یونٹ ،جوہر ٹائون میںیو ایم ٹی ، حاجی جوس کارنر، رجب روڈ پر چمن نان شاپ ،ڈیفنس روڈ پر یونیورسٹی آف لاہوراورشیر شاہ روڈ پرثناء بیکرزکو چیک کیا ۔

پی ایف اے کی ٹیم نے معائنے کے دوران غیر معیاری رنگوں کا استعمال کرنے، اشیاء خوردونوش کو زمین پر سٹور کرنے اورڈھانپ کر نہ رکھنے ،نیلے کیمیکل ڈرمزکا استعمال کرنے ،احاطے میں مکھیوں کے موجود ہونے ،ورکرز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے ، برتنوںکی صفائی کے لیے سرف کا استعمال کرنے ، گندے زنگ آلودہ فریزرزمیں اشیاء خورونوش محفوظ کرنے ، احا طے کی صفائی کاخیال نہ رکھنے پر 75ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ فیروز پور روڈ پر مالمو بیکرز ،گورمے بیکرز ،ڈوسے بیکرز ،کچا جیل روڈ پر لیاقت سنز کیش اینڈ کیری پر سرکاری احکامات کے مطابق معائنہ کے دوران بلیو بینڈسیل کرنے سے روک دیا گیا، نا مناسب لیبلنگ اور غیر معیاری رنگوں کا استعمال کرنے پر اصلاحی ہدایات دی گئیں۔

(جاری ہے)

ملتان کی ٹیم نے اولڈ بہاولپور روڈ پر المائدہ پیزا گارڈن کو 25ہزار روپے،بستی ملوک چوک پر نیو فوڈ میلہ کو5ہزار،لطف آباد میں ٹیسٹی کلب چرغہ ہائوس اینڈ باربی کیو،مٹوٹلی شجاع آباد میں واقع ملازم ڈھابہ،اڈاراجہ رام میں واقع بسم اللہ چرغہ ہوٹل،آصف سوئیٹس، سنی آبِ حیات ملک شیک،کمبوہ ڈرنک کارنر ،ضلع خانیوال میںنیازی چوک اور چک شہانہ روڈ پرفورٹ ریسٹورنٹ پر 150گرام نان فوڈ گریڈ کلر،500گرام ایکسپائرڈ کسٹرڈ اور 6کلو گرام مضرِ صحت سبز ی تلف،گوجرانوالہ میں نرالا املی فیکٹری ،الشیخ بیکرز اور کیک اینڈ کیتھی کو سیل کر دیا گیا۔

راولپنڈی کی ٹیم نے ریحان فوڈز نمکو پروڈکشن یونٹ ، کاروان مصالحہ جات اور نیلم کشمیر بیکرز اینڈ سوئیٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات ، سیوریج کے ناقص انتظامات،دوران کام ملازمین کا جیولری کے استعمال،ذائد المیعاد اشیاء خورک کا استعمال،ذائدالمیعاد اشیاء خوراک کی سٹوریج اور فروخت،برتنوں کی صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کا دوران کام اپرن اور دستا نے اورہیڈکور استعمال نہ کرنے،حشرات کی موجودگی ، اشیاء خوراک کو نہ ڈھانپے، کوڑا دان کھلے منہ والے استعمال کرنے ،چوہوں کی موجودگی،چوہوں اور دیگر حشرات کے فضلاجات کی موجودگی،مصالحہ جات میں ملاوٹ کی موجودگی کی بنیاد پر سیل جبکہ کابل جنرل سٹور،بسم اللہ ہوٹل،ہاشمی سیفی ریفریشمنٹ ، جدون ڈیری فارم ،الریحان ہنی سنٹر ،جمال چائے اینڈ چاول سنٹرکو با لترتیب8000,4000،6000,2000,1000,2000 اور مجموعی طور پر23,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں