قلات کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ، دوسرازخمی

جمعرات 24 مئی 2018 23:38

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قلات کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو قلات کے علاقے دشت گوران میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص بہادر خان ہلاک جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویزنے نعش اور زخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں