کوئٹہ، آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑ کر عوام کی طاقت سے میر خالد خان لانگو کو بھاری اکثریت سے جتوا ئینگے ، رہنماء نیشنل پارٹی

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے رہنماء سردارزادہ عبدالصمد عمرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑ کر انشاء اللہ قلات وخالق آباد کے عوام کی طاقت سے اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو کو بھاری اکثریت سے جتوا ئینگے جس علاقے میں بھی جا تے ہیں میر خالد خان لانگو ک ے نام کی لکی ہوئی تختی والے ترقیاتی اسکیمات کے علاوہ اور کوئی اسکیم نظر نہیں آتا پسماندگی اور غربت دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ2013 سے پہلے قلات سے کوئی نمائندہ منتخب ہی نہیں ہوا ہے اگر منتخب ہوا بھی ہے تو نہ جانے اسمبلیوں میں جا کر کیا کر تے رہے ہیں پہلے والے نمائندوں کی قلات وخالق آباد کے مسائل پر توجہ دینے کی وجہ سے میر خالد خان کی عرصہ اقتدار عوام کو بنیادی ضرورت زندگی کی اسکیمات دینے میں گزرے اگر بنیادی ضرورت زندگی کی سہولیات فراہم کرنے پر پہلے والے نمائندے توجہ دیتے تو میر خالد خان لانگو یونیورسٹیاں، جدید طرز کے ہسپتال اور دیگر میگا پراجیکٹس دے کر قلات وخالق آباد کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے مگر بد قسمتی سے اس سے پہلے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے آج بھی میر خالد خان لانگو 70 سال پہلے کی کمی پورا کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں