کوئٹہ، پشتونوں کے نام پر سیاست کرنے والی قوم پرست جماعت کی فاٹا خیبر پختونخوا انضمام بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے،منظور احمد کاکڑ

مراعات حاصل کر کے عوام کو بے وقوف بنا نے والی سیاسی جماعت پشتونوں کے نام پر بد نما داغ ہے،جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ومشیر وزیراعلیٰ منظور احمد کاکڑ نے فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی بل پارلیمنٹ سے منظور ی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دکھ اس بات پر ہوا کہ جو قوم پرست جماعت پشتونوں کے نام پر سیاست کر تے تھے اور پشتونوں کے نام پر مراعات حاصل کر کے عوام کو بے وقوف بنا تے تھے آج ان کی جانب سے مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے ہم نے اس لئے راستے الگ کئے تھے کہ پشتونوں کے نام پر بد نما داغ ہے اور ہم پشتونوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج ہمیں خوشی ہوئی کہ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے فاٹا اصلاحات بل کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور ان کی منظوری دے کر اچھی روایات قائم کر دی مگر پشتونوں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنی تاریخ میں شامل کر دیا کہ وہ پشتونوں کے نام پر سیاست اور اقتدار حاصل کر تے ہیں مگر پشتونوں کے بنیادی حقوق کے لئے کبھی بھی جدوجہد نہیں کی ساڑھے چار سال اقتدارمیں رہ کر پشتونوں کے نام پر مراعات حاصل مگر کسی بھی پشتون علاقے کو ترقی نہیں دی اور صرف اپنے خاندان اور اپنے مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوا کہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے فاٹا کی پسماندگی، غربت کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور اب فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام سے ترقی وخوشحالی آئے گی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا جن دو جماعتوں نے پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت کی پشتون عوام کو چا ہئے کہ عام انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو مسترد کر دے انہوں نے کہا کہ آج ہم فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی بل پارلیمنٹ سے منظور ی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دکھ اس بات پر ہوا کہ جو قوم پرست جماعت پشتونوں کے نام پر سیاست کر تے تھے اور پشتونوں کے نام پر مراعات حاصل کر کے عوام کو بے وقوف بنا تے تھے آج ان کی جانب سے مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں