نواز شریف کرپشن پر منی ٹریل دینے کی بجائے مسلسل جھوٹاور دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،غزالہ گولا

عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست دیں گے، دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، صدر پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ

جمعرات 24 مئی 2018 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پیپلز پارٹی بلوچستان ویمن ونگ کی صدر غزالہ گولا، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن پر جواب دینے اور منی ٹریل دینے کی بجائے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ نواز شریف کرپشن کے الزامات ثابت ہونے اور اعلی عدلیہ کے فیصلے پر نااہل ہونے کے بعد اب دوسروں پر بے بنیاد الزام لگا کر اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نواز شریف کہ رہے ہیں کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کو روکنے سے متعلق انھوں نے کوئی دبا قبول نہیں کیا۔ اگر یہ سچ ہوتا تو آج مشرف پاکستان میں مقدمات کا سامنا کرہے ہوتے۔ نوازشریف اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ پکڑی جانے کے بعد خود کو معصوم ثابت کرنے کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اداروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف شروع ہی سے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں اور اب ان کے جھوٹ کا عوام کو پتہ چل چکا ہے۔ عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست دیں گے، دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں جماعتیں جھوٹ بول کر عوام کو دھوکا دے رہی ہیں۔ صرف پیپلز پارٹی ہی موجود بحرانوں سے قوم کو نکا سکتی ہے۔ نواز شریف آج ووٹ کے تقدس کی بات کرہے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ ووٹ کے تقدس کی پامالی نواز شریف نے ہی کی۔

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوئٹہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، اس سے صوبے کی سیاست میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے انشا اللہ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ پیپلز پارٹی ملکی وحدت کی علامت ہے جس نے ملک و قوم کے مفاد میں بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد کی اور آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھے گی،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کے برعکس پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور کارکنان نے آمریت کا ہر دور میں ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں