سیکورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیزمواد برآمد

جمعرات 24 مئی 2018 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئرکور بلوچستان نے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیزمواد برآمد۔کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئرکور بلوچستان کی مستونگ اور گراڑ نالہ میں کارروائی ۔ فرنٹیئرکور بلوچستان نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاعات پر گراڑ نالہ اور مستونگ میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔آپریشن کے دوران 5عدد راکٹ بمعہ لانچر ،2عدد 107ایم ایم میزائل اور ہزاروں راونڈز برآمد کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں