رخشان ڈویژن کا قیام احساس محرومی سے نجات کی پہلی کڑی ہے ، بلال خان کاکڑ

صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے دن رات کو شاں اور سر گرم عمل ہے ، ون خصوصی برائے اطلاعات کابیان

جمعرات 24 مئی 2018 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رخشان ڈویژن کا قیام احساس محرومی سے نجات کی پہلی کڑی ہے ۔ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے دن رات کو شاں اور سر گرم عمل ہے ۔

انہوںنے کہا کہ رخشان ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر خاران میں ہونے کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کے مسائل کا ازالہ ان کی دہلیز پر ہوگا ۔

(جاری ہے)

حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچانا ہی ہماری کامیابی ہے ۔ حکومت عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔ صوبائی حکومت کے اقدامات عوام کے فلاح وبہبود کیلئے نہایت مختصر مدت کے باوجود اپنی مثال آپ ہے ۔ عوام کی بہتری اور حقوق کی بجا آوری ہماری اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل جل کرکام کریں ۔ محنت اور لگن کا میابی کو ہمارا مقدر بنا دے گی ۔ اور وہ وقت دور نہیں جب ہم بھی شانہ بشانہ ترقی کے عمل میں شامل ہوکر وطن عزیز کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں